Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بانسواڑہ میں جمعیت العلماء کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد,

بانسواڑہ میں جمعیت العلماء کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد,

بچکنڈہ ۔ 19 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ عبدالکریم خان صدر جمعیت العلماء بانسواڑہ کے زیرقیادت بروز پیر بعد نماز عشاء ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں مولانا اعجاز احمد حسامی ، مولانا جابر خان رشادی ، مولانا محمد معراج ، حافظ محمد امام الدین ، مولانا احمد مفتی عمر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جمعیت کی اراکین سے اپیل کی ہیکہ نو منتخب جمعیت کو مضبوط اور مستحکم کریں ۔ جمعیت العلماء ہمیشہ ملی ، سیاسی ، ادبی ، سماجی کام میں ہمیشہ سرگرم رہتی ہے جمعیت العلماء کی خدمات ملک میں ناقابل فراموش ہے انہوں نے ادارہ سیاست کی جانب سے 12 فیصد تحفظات کی تحریک میں جڑجانے کی اپیل کی اور 27 نومبر بعد نماز جمعہ ایک ریالی منظم کرنے کی خواہش کی اور سب کو ساتھ لیتے ہوئے کام کرنے کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT