Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بانسواڑہ میں قلت آب دور کرنے بورویل کی تنصیب

بانسواڑہ میں قلت آب دور کرنے بورویل کی تنصیب

بانسواڑہ /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ میں موسم گرما کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہوین پر شیخ اکبر وارڈ ممبر کی جانب سے قصاب گلی وارڈ نمبر بارہ میں 14 ویں فینانس بجٹ کے تحت بورویل نصب کیا گیا ۔ بورویل میں پانی کے نکلنے پر عوام میں خوشی کیک لہر دیکھی گئی ۔ کئی بذرگوں نے شیخ اکبر کی ستائش کی ۔ تقریباً پندرہ سال سے اس محلہ میں پانی کی شدید قلت تھی ۔ کئی مرد اور خواتین دوسرے محلہ سے جاکر پانی لایا کرتے تھے ۔ سابقہ وارڈ ممبرس کو بھی کئی مرتبہ بورویل کی کھدوائی کیلئے توجہ دلانے پر بھی وہ اس اہم مسئلہ کو نظر انداز کردیا گیا ۔ موجودہ وارڈ ممبر شیخ اکبر نے خلت آب کو دور کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کیا ۔ بورویل کی پائپ و موٹر فیٹنگ کے موقع پر انہوں نے اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے حقیر سے اللہ تعالی نے یہ کام لیا ۔ اس موقع پر باغبان و قریش برادری صدور نے شیخ اکبر کے اس کام کو سراہا اور مبارکباد دی ۔ عظیم باغبان سراج باغبان ، رشید باغبان ، حمید قریشی ، قاضی قریشی کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT