Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بانسواڑہ میں چندرابابو نائیڈو کا پتلا نذر آتش

بانسواڑہ میں چندرابابو نائیڈو کا پتلا نذر آتش

بانسواڑہ 22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میں ٹی آر ایس کارکنوں کی جانب سے چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو کے اس بیان پر کہ سری سیلم پراجکٹ میں بجلی کی پیداوار کو روک دیا جائے، بانسواڑہ امبیڈکر چوراہے پر احتجاج و دھرنا منظم کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب برقی کی پیداوار کو روک دینے تلگودیشم کے مطالبہ کے خلاف ٹی آر ایس من

بانسواڑہ 22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میں ٹی آر ایس کارکنوں کی جانب سے چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو کے اس بیان پر کہ سری سیلم پراجکٹ میں بجلی کی پیداوار کو روک دیا جائے، بانسواڑہ امبیڈکر چوراہے پر احتجاج و دھرنا منظم کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب برقی کی پیداوار کو روک دینے تلگودیشم کے مطالبہ کے خلاف ٹی آر ایس منڈل صدر نارلہ سریش کی قیادت میں دھرنا اور راستہ روکو احتجاج منظم کیا گیا۔ اس موقع پر این سریش نے کارکنوں کے ہمراہ کہاکہ چندرابابو نائیڈو تلگودیشم پارٹی سربراہ و آندھراپردیش چیف منسٹر کا پتلا نذر آتش کیا۔ احتجاج تقریباً ایک گھنٹہ منظم کیا گیا۔ احتجاج پر ٹریفک میں خلل رہا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین میں ڈاکٹر انجی ریڈی، بابا علیم الدین ضلع کوآپشن ممبر، کے بھاسکر، گنگادھر، وٹھل ریڈی، سرینواس، محمد لائق، محمدمعین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT