بانسواڑہ میں گرمائی دینی کلاسیس

بانسواڑہ ۔ 9 اپریل ( راست ) مولوی حافظ سید عیسی مظہری ناظم مدرسہ فیض العلوم ٹیچرس کالونی بانسواڑہ کے اطلاع کے مطابق الحمد اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ فیض العلوم ٹیچرس کالونی بانسواڑہ میں گرمائی تعطیلات میں دینی تعلیم کا چالیس دن کا کورس شروع ہورہا ہے ۔ 23 اپریل سے داخلوں کا آغاز ہورہا ہے ان گرمائی تعطیلات کو مفید و قیمتی بنانے

بانسواڑہ ۔ 9 اپریل ( راست ) مولوی حافظ سید عیسی مظہری ناظم مدرسہ فیض العلوم ٹیچرس کالونی بانسواڑہ کے اطلاع کے مطابق الحمد اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ فیض العلوم ٹیچرس کالونی بانسواڑہ میں گرمائی تعطیلات میں دینی تعلیم کا چالیس دن کا کورس شروع ہورہا ہے ۔ 23 اپریل سے داخلوں کا آغاز ہورہا ہے ان گرمائی تعطیلات کو مفید و قیمتی بنانے اور اس سخت ترین دھوپ سے اور بیکار گھومنے پھرنے سے محفوظ صحیح سلامتی سے رہنے کیلئے دینی تعلیم و تربیت کا نظم کیا گیا ہے ، اس چالیس روزہ کورس میں مکمل دینیات کا نصاب اور مکمل تجوید کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم دی جائے گی اور مکمل نماز کے مسائل و فضائل دعائیں احادیث اور پیارے نبیؐ کی سیرت اور بہت سارے ضروری دینی مسائل معلومات سے آراستہ کیا جائے گا ۔ طلباء و طالبات کے سرپرستوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاکر طلباء و طالبات کے وقت کو قیمتی بنائیں ۔ اوقات تعلیم صبح 9 بجے تا ظہر رابطہ کیلئے مولوی حافظ سید عیسی مظہری ناظم مدرسہ فیض العلوم سیل نمبر 7702309293 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT