Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بانسواڑہ کو نگر پنچایت بنانے حکومت کی رضامندی

بانسواڑہ کو نگر پنچایت بنانے حکومت کی رضامندی

اندرون دو یوم احکام کی اجرائی، پی سرینواس ریڈی کی کامیاب کوشش

کاماریڈی :10؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ گرام پنچایت کو نگر پنچایت کی حیثیت سے تبدیل کرتے ہوئے حکومت نے رضامندی ظاہر کی ہے اور اندرون 2 یوم اس خصوص میں احکامات جاری کئے جائیںگے ۔ وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے اس حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں ٹی آرایس حکومت کے قیام کے بعد مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے بانسواڑہ کو گرام پنچایت کو نگر پنچایت کی حیثیت سے تبدیل کرنے کیلئے حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو سے متعدد مرتبہ نمائندگی کی تھی بانسواڑہ گرام پنچایت میں 28384 آبادی ہے جبکہ نگر پنچایت کیلئے 15 ہزار کی آبادی ناگزیز ہے ۔ 28 ہزار آبادی کے باوجود بھی نگرا پنچایت نہ ہونے کی وجہ سے ڈرینج، آبی سہولتیں و دیگر بنیادی سہولتوں کی انجام دہی میں مشکلات پیش آرہی ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس بات کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر دیہی ترقیات مسٹر کے ٹی آرنے اس خصوص میں رضامندی ظاہر کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ہے۔ کاماریڈی ضلع کے علاوہ نظام آباد ضلع کے بھیمگل کو بھی نگر پنچایت کی حیثیت سے تبدیل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے جانے کے امکانات ہیںاور اندرون 2 یوم اس خصوص میں احکامات جاری کئے جانے کے امکانات ہیں ۔

ٹرین کی زد میں آکر چیتا شدید زخمی
نظام آباد :10؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سرنا پلی نظام آباد کے درمیان رات دیر گئے جنگل کے علاقہ میں چیتا ٹرین کی زد میں آکر بری طرح زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد اور سرنا پلی کے درمیان گھنا جنگل ہے اور ہر روز جنگلی جانور اس علاقہ میں گھومتے رہتے ہیں کل رات چیتا ٹرین کی زد میں آگیا اور بری طرح زخمی ہوگیا اور پٹریوں پر پڑا ہوا تھا ریلوے کے گیگ مین نے زخمی چیتے کو دیکھ کر فوری اعلیٰ عہدیداروں کو اطلاع دینے پر عہدیداروں نے یہاں پہنچ کر جنگلات کے عہدیداروں کو طلب کیا اور زخمی چیتے کو مرہم پٹی کے بعد حیدرآباد زو پارک منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT