بانسواڑہ کے چار منڈلوں پر ٹی آر ایس کا قبضہ

بانسواڑہ۔/6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ حلقہ اسمبلی میں ہوئے ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں حلقہ بانسواڑہ کے تمام چار منڈلوں میں ٹی آر ایس پارٹی کا شاندار نتیجہ نکل آیا تھا۔ ان چار منڈلوں میں ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین کی کامیابی عمل میں آئی تھی۔ اس طرح سے ٹی آر ایس پارٹی نے قبضہ کرلیا تھا۔ ان چار منڈلوں میں کام

بانسواڑہ۔/6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ حلقہ اسمبلی میں ہوئے ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں حلقہ بانسواڑہ کے تمام چار منڈلوں میں ٹی آر ایس پارٹی کا شاندار نتیجہ نکل آیا تھا۔ ان چار منڈلوں میں ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین کی کامیابی عمل میں آئی تھی۔ اس طرح سے ٹی آر ایس پارٹی نے قبضہ کرلیا تھا۔ ان چار منڈلوں میں کامیاب قائدین میں صدر نشین منڈل پریشد کیلئے رسہ کشی دیکھی گئی تھی۔حلقہ بانسواڑہ کے چار منڈل پریشد صدر نشین عہدے کیلئے مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے غور کرتے ہوئے بانسواڑہ منڈل پریشد صدرنشین عہدہ پر ریشما بیگم زوجہ محمد اعجاز، ٹی آر ایس پارٹی کو صدر منتخب کرلیا گیا۔ اس طرح سے بیرکور منڈل پریشد صدرنشین کی حیثیت سے ملے لا مینی، کوٹگیر منڈل کیلئے سوائے سلوچنا، ورنی منڈل کیلئے کے چنگی پائی کو منتخب کرلیا گیا۔ اس طرح سے حلقہ بانسواڑہ کے چار منڈلوں میں ٹی آر ایس پارٹی کے صرف خواتین ہی منڈل پریشد صدر نشین کا عہدہ حاصل کرتے ہوئے ضلع نظام آباد میں سرفہرست رہے۔

TOPPOPULARRECENT