Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / بانی ایس سی ایف سائی بابا کو تہنیت

بانی ایس سی ایف سائی بابا کو تہنیت

حیدرآباد ، 19 ڈسمبر (راست) اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن (ایس سی ایف) مانصاحب ٹینک حیدرآباد کی گزشتہ 25 سال سے کامیاب قیادت پر بانی اسپورٹس این جی او شری کے سائی بابا کو مسرز مومن پٹیل (معروف حیدرآبادی کرکٹر، سکریٹری سوپر کیاٹ کرکٹ کوچنگ فاؤنڈیشن حیدرآباد اور ڈائریکٹر آف اسپورٹس، سجاتا انٹرنیشنل اسکول، معین آباد) اور ایچ ایم خان (اسسٹنٹ کرکٹ کوچ) نے تہنیت پیش کی۔ حیدرآباد میں قائم اسپورٹس این جی او کو حال میں ’پیس اینڈ اسپورٹ فورم، موناکو، یورپ نے دنیا کے ٹاپ 3 اسپورٹس این جی اوزمیں شامل کیا ہے۔ یہ ایس سی ایف کیلئے واقعی سنگ میل کارنامہ ہے، جو اِس باوقار نامزدگی حاصل کرنے والی نہ صرف انڈیا بلکہ ایشیا سے بھی واحد اسپورٹس این جی او ہے۔ اس تقریب کے موقع پر معزز مہمانوں اور اُبھرتے ایس سی ایف ٹرینیز کی موجودگی میں مخاطب کرتے ہوئے مومن پٹیل نے سائی بابا (صدرجمہوریہ ہند کے ایوارڈ یافتہ) کی خدمات کو سراہا کہ وہ گزشتہ 25 سال نادار بچوں میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے میں بہت مدد فراہم کی ہے۔ اس موقع پر سابق رانجی کرکٹر اور حیدرآباد کے بہترین کوچیس میں شمار ہونے والے مسٹر وجئے پال کے دیہانت پر ایس سی ایف اسپورٹس کامپلکس میں 2 منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ حیدرآبادی کرکٹ برادری نے اپنا ایک زبردست رکن کھودیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT