Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / بانی جامعہ نظامیہ صدی تقاریب میں شرکت سے چیف منسٹر کا اتفاق

بانی جامعہ نظامیہ صدی تقاریب میں شرکت سے چیف منسٹر کا اتفاق

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بانی جامعہ نظامیہ حضرت مولانا محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگؒ کی صد سالہ عرس تقاریب میں شرکت سے اتفاق کرلیا ہے ۔ جامعہ نظامیہ کے ایک وفد نے آج امیر جامعہ مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری کی قیادت میں چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ وفد میں شیخ الجامعہ مولانا مفتی خلیل اح

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بانی جامعہ نظامیہ حضرت مولانا محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگؒ کی صد سالہ عرس تقاریب میں شرکت سے اتفاق کرلیا ہے ۔ جامعہ نظامیہ کے ایک وفد نے آج امیر جامعہ مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری کی قیادت میں چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ وفد میں شیخ الجامعہ مولانا مفتی خلیل احمد اور مولانا خواجہ شریف اور دوسرے موجود تھے ۔ وفد نے چیف منسٹر کو بانی جامعہ نظامیہ کے عرس میں شرکت کی دعوت دی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے نہ صرف شرکت سے اتفاق کیا بلکہ جامعہ نظامیہ کے احاطہ میں آڈیٹوریم کی تعمیر میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ بانی جامعہ نظامیہ کی صدی تقاریب کو بڑے پیمانے پر منایا جارہا ہے۔ چیف منسٹر سے ملاقات کے دوران اردو مدارس میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ بھی زیر بحث رہا۔ چیف منسٹر نے وزیر تعلیم و ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کو ہدایت دی کہ اردو مدارس میں اساتذہ کی کمی کو فوری دور کیا جائے اور مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میںلائے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، رکن قانون ساز کونسل محمد سلیم اور رکن اسمبلی عامر شکیل بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT