Monday , December 11 2017
Home / دنیا / بان کی مون نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کی مذمت کی

بان کی مون نے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کی مذمت کی

اقوام متحدہ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون نے پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کی۔ انھوں نے ہندوستان اور پاکستان کے قائدین پر زور دیا کہ وہ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ بانکی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیارک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سکریٹری جنرل نے پٹھان کوٹ فضائیہ اڈے پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ وزیراعظم ہند و پاک کے مابین اس مسئلہ پر فون پر ہوئی بات چیت سے بھی باخبر ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ سربراہ دونوں ممالک کے مابین حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT