Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / بان کی مون کے قاصد کا دورۂ ہند

بان کی مون کے قاصد کا دورۂ ہند

اقوام متحدہ ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کے قاصد برائے نوجوانان آج ہندوستان کے دورہ کا آغاز کررہے ہیں، جہاں وہ نوجوانان کے شعبہ میں پائیدار ترقی کیلئے مستقبل کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کریں گے جس کیلئے موصوف سینئر سیاسی قیادت اور نوجوان و سیول سوسائٹی گروپس سے بات چیت کریں گے۔ بان کی مون کے قاصد احمد الہندوی ہندوستان میں اس مشن کی قیادت کریں گے جس سے دنیا کے سب سے زیادہ نوجوان افراد وابستہ ہیں۔ مشن 28 اگست تک جاری رہے گا۔ اقوام متحدہ کے قاصد برائے نوجوانان کا یہ پہلا دورۂ ہند ہے۔ پیریس کیلئے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ الہندوی اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم اور یو این ٹاسک فورس پائیدار ترقیاتی نشانوں (SDG) کے اطلاق کے نوجوانان کے مستقبل کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ الہندوی ہندوستان کی وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹر پرینر شپ، وزارت امور نوجوانان اینڈ اسپورٹس کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی قائدین سے ملاقاتیں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT