Tuesday , December 11 2018

باورچی خانے کو پُرکشش بنائیں

چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بھی باورچی خانے کو سہولتوں سے مزین اور خوبصورت بناسکتی ہیں۔ ہم آپ کو چند ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں بتارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بھی اپنے باورچی خانے کو گھر کا دل بناسکتی ہیں۔ عام طور پر لوگ باورچی خانے کی دیواروں پر ہلکے رنگ کرانے سے گریز کرتے ہیں جو کسی حد تک درست بھی ہے کیونکہ دیواریں دھوئیں اور تیل وغیرہ کی وج

چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بھی باورچی خانے کو سہولتوں سے مزین اور خوبصورت بناسکتی ہیں۔ ہم آپ کو چند ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں بتارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بھی اپنے باورچی خانے کو گھر کا دل بناسکتی ہیں۔ عام طور پر لوگ باورچی خانے کی دیواروں پر ہلکے رنگ کرانے سے گریز کرتے ہیں جو کسی حد تک درست بھی ہے کیونکہ دیواریں دھوئیں اور تیل وغیرہ کی وجہ سے سیاہ ہوجاتی ہیں اس لئے اس میں نسبتاً گہرے رنگ کرانا بہتر سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اگر باورچی خانے میں سرمئی اور اس سے ملتے جلتے رنگ کرائے جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ نیز پلاسٹک پینٹ کا استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگا تاکہ صفائی میں سہولت ہو۔ روشنی کا معقول انتظام ہونا چاہئے اور اس کے لئے سورج کی روشنی کے زیادہ سے زیادہ حصول کے لئے شیشے کا استعمال کریں تاکہ شیشے سے روشنی منعکس ہوکر پورے باورچی خانے کو اپنی لپیٹ میں لے سکے۔ کوشش کریں کہ کھڑکی کے سامنے ایک شیشہ ضرور لگا ہو۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ باورچی خانے میں تبدیلی کریں۔

TOPPOPULARRECENT