Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / باوقار زندگی کیلئے تعلیم سے ہم آہنگ ہونا ضروری

باوقار زندگی کیلئے تعلیم سے ہم آہنگ ہونا ضروری

بھینسہ /19 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دور حاضر میں تعلیم پر سے ہم آہنگ ہونا ہر انسان کیلئے بے حد ضروری ہے ۔ کیونکہ بغیر تعلیم یافتہ افراد کو سماج میں وقار حاصل نہیں ہوسکتا اور ان کی کوئی اہمیت نہیں رہتی ۔ تعلیم کے ذریعہ ہی انسان کسی بھی شعبہ میں ترقی کی منزلوں کو پاسکتا ہے اور سماج میں اپنا مقام بناسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی اور بھینسہ گورنمنٹ جونئیر کالج پرنسپال ڈاکٹر محمد عبدالخالق نے اپنے مشترکہ خطاب سے خطاب ہوکر کیا ۔ انہوں نے اپنے مشترکہ خطاب میں مزید کہا کہ طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ ستاھ مختلف کھیلوں اور مسابقتی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے ا پنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور اپنے قابلیتی مظاہروں سے اپنی پہچان بنائیں ۔ آخر میں انہوں نے کالج کے زیر التواء مسائل اور طلباء و طالبات کو ہونے کی دشواریوں کو جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر کالج پرنسپال نے جارے ہسال کی کالج کی سرگرمیوں اور کارکردگیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ قبل ازیں اس تقریب میں ٹی ار ایس قائدین عبدالاحد ، شیخ رافع ، کوکاٹے ، آنند راؤ جوندلے نے بھی تعلیمی امور پر طلباء و طالبات کو مخاطب کیا ۔ علاوہ ازیں کالج ہذا کے مختلف میڈیم اردو ، تلگو اور مراٹھی کے طلباء و طالبات نے بھی خطابات کرتے ہوئے کالج کے مسائل کو رکن اسمبلی کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ بھینسہ جونئیر کالج میں گذشتہ 8 سالوں سے مضمون حساب کے لکچرر کا سرکاری طور پر تقرر عمل میں نہ آنے کے وجہ سے کالج انتظامی کمیٹی کے ذریعہ ایم پی سی گروپ کو چلایا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور طلباء و طالبات نے بھینسہ جونئیر کالج میں کامرس کے پوسٹ کو منطور کروانے انتظآمی کمیی کے ذریعہ ایم پی سی گروپ کو چلایا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور طلباء و طالبات نے بھینسہ جونئیر کالج میں کامرس کے پوسٹ کو منظور کروانے اور بھینسہ شہر میں اردو میڈیم ڈگری کالج کی منظوری کروانے کیلئے مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں کالج کے طلباء و طالبات میں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر بعد ازاں کالج احاطہ میں طلباء و طالبات کیلئے ایک مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس کی صدارت کالج پرنسپال نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھینسہ لائینس کلب صدر ایم ڈیسوزا نے شرکت کی ۔ اس مشاعرہ میں مقامی شعراء جناب عبدالودود کھٹپٹ اور کملاکر کلکرنی نے اشعار پیش کئے ۔ اس موقع پر کالج لکچررس فرخندہ علی خان ، عبدالحفیظ ، عبدالرفیق ، عبدالبشیر ، سندیپ کلکرنی اور دیگر لکچررس موجود تھے ۔ اس وداعی تقریب میں نظامت کے فرائض لکچرر محمد منہاج الحق عادل لکچرر نے انجام دئے ۔

TOPPOPULARRECENT