Friday , November 16 2018
Home / جرائم و حادثات / باولی میں گر کر دو بھائی غرقاب

باولی میں گر کر دو بھائی غرقاب

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مہیشورم کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں دو بھائی پانی میں غرقاب ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہیشورم کے علاقہ دباچرلہ میں یہ دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ سری سیلم اور لکشمی نامی خاتون کے دو لڑکے 9 سالہ چرن اور 7 سالہ کمسن یشونت بکریوں کو پانی پلانے کے لیے علاقہ میں واقع زرعی باولی گئے اس دوران یہ دو بھائی مشتبہ طور پر غرقاب ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری سیلم اور لکشمی کو تین لڑکے تھے جس میں دو غرقاب ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT