Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / باؤلی سے نعش برآمد، کندکور میں سنسنی

باؤلی سے نعش برآمد، کندکور میں سنسنی

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں ایک کسان کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد سائی ریڈی گوڑہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 58 سالہ ملیا کی نعش کو کل رات اس کے کھیت کے قریب ایک باؤلی سے برآمد کرلیا گیا۔ جس کے جسم پر زخموں کے نشان پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملیا معمول کے مطابق سہ پہر تین بجے اپنے کھیت گیا اور رات 9 بجے تک واپس نہیں لوٹا۔ باپ کے گھر نہ آنے پر تشویش کا شکار اُس کا بیٹا کھیت پہونچا اور اس نے دیکھا تو ملیا باؤلی میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT