Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / باوچی خانہ میں گیس لکیج سے 2 خواتین ہلاک

باوچی خانہ میں گیس لکیج سے 2 خواتین ہلاک

سیو ہار 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے ضلع سیو ہار میں آج صبح سویرے ایک مکان میں پکوان گیس کے لکیج سے ایک ہی خاندان کی 2 خواتین ہلاک اور دیگر 4 افراد شدید جھلس گئے ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ شیام پور ‘بھٹا پولیس اسٹیشن کے نیا گاوں ولیج میں پیش آئے واقعہ میں مہلوکین اور زخموں کا تعلق خانہ بدوش مزدوروں سے تھا ۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر

سیو ہار 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے ضلع سیو ہار میں آج صبح سویرے ایک مکان میں پکوان گیس کے لکیج سے ایک ہی خاندان کی 2 خواتین ہلاک اور دیگر 4 افراد شدید جھلس گئے ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ شیام پور ‘بھٹا پولیس اسٹیشن کے نیا گاوں ولیج میں پیش آئے واقعہ میں مہلوکین اور زخموں کا تعلق خانہ بدوش مزدوروں سے تھا ۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر انیل کمار نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کی خواتین نے کل شب گیس اسٹو بند کر کے محو خواب ہوئے جب ایک خاتون آج صبح چراغ لیکر حمام خانہ کی طرف جاری تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی چیخ و پکار سے دوسرے ارکان خاندان اسے بچانے کی کوشش کی تھی وہ بھی جھلس گئے ۔ باور کیا جاتا ہیکہ پائپ کو چوہے کے کتر دینے سے گیس لیکیج ہوگئی تھی جس کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے انہو ںنے بتایا کہ ایک خاتون مکان میں ہی فوت ہوئی اور دوسری خاتون شری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل مظفر نگر میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ دیگر 4 افراد کو بھی اسی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔

جادو کے شبہ میں خاتون کا قتل
کملا پور (تریپورہ ) 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ کے ضلع ڈھالیہ میں ایک دور افتادہ گاوں میں ایک نوجوان نے جادو ٹونا کرنے کے شبہ میں اپنی دادی کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سب ڈیویژنل ٹاون کملا پور سے 20 کیلو میٹر دور واقع شیام بائی چیرا میں کل شب 22 سالہ نوجوان منگل ویبراما نے دیسی ساختہ بندوق سے اپنی دادی پر قریب سے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس کے بموجب منگل کا 14 سالہ بھائی گذشتہ 6 ماہ سے بیمار تھا ۔ قبائیلی نیم حکیم نے بتایا تھا کہ اس کا بھائی صحتمند نہیں ہوسکتا کیونکہ ایک خاتون اسے مار دینے کیلئے عملیات کررہی ہے ۔ منگل نے اپنے والد کی ہدایت پر اس خاتون کو ہلاککردیا جس کے بعد اس نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT