Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / باپو گھاٹ لنگر حوض میں گاندھی ڈیجیٹل میوزیم کا افتتاح

باپو گھاٹ لنگر حوض میں گاندھی ڈیجیٹل میوزیم کا افتتاح

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( سیاست نیوز) قدرتی وسائل کے تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کیلئے موجودہ نسل کو مہاتما گاندھی کی تعلیمات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر جیش رنجن پرنسپل سکرٹری انڈسٹری کامرس اور انفارمیشن ٹکنالوجی حکومت تلنگانہ نے کیا۔ انہوں نے آج یہاں لنگر حوض باپو گھاٹ پر گاندھی ڈیجیٹل میوزیم اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محترمہ ایلہ گاندھی و سابق رکن پارلیمنٹ ساؤتھ افریقہ و دیگر موجود تھے۔ ماحولیات کے تحفظ کے لئے شعور بیداری کیلئے اس میوزیم کو غیر معمولی اہمیت دی جارہی ہے اور یہ ملک کا پہلا اپنی نوعیت کا میوزیم ہے۔ اس موبائیل ڈیجیٹل میوزیم میں ہمہ اقسام کے ساونیر ،کتابیں و دیگر اشیاء کو رکھا گیا ہے اور یہ مواد مکمل طور پر گاندھی جی کے نظریہ کو عام کرتا ہے۔ بالخصوص ماحولیاتی تبدیلی وار اس سلسلہ میں قدرتی وسائل کے تحفظ اور اس کی اہمیت کو بتاتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل اسٹور میوزیم میں آدتیہ برلا گروپ کی پارٹنر شپ شامل ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT