Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / باپ اور بیٹا پانی سے بھرے گڑھے میں گرکر غرقاب

باپ اور بیٹا پانی سے بھرے گڑھے میں گرکر غرقاب

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں باپ اور بیٹا پانی کے گڈھے میں گرکر غرقاب ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ باپ بیٹے کو بچانے کی کوشش میں خود بھی غرقاب ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 24 سالہ اروند کمار اور اس کا تین سالہ لڑکا آدتیہ پانی میں غرقاب ہوگئے ارویند کمار پیشہ سے مزدور تھا جو سوریہ نگر اپل میں رہتا تھا ۔ کل کھیل کے دوران اس کا کمسن لڑکا پانی کے گڑھے میں گرگیا اور اسکے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں ارویند کمار نے بھی گڑھے میں اتر گیا ۔ بیٹے کو بچانے کی کوشش کے دوران دونوں غرقاب ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصرور تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT