Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / باپ کا مال سمجھ رکھا تھا؟ سوچو دوستو !

باپ کا مال سمجھ رکھا تھا؟ سوچو دوستو !

ملک کے اثاثے نہرو۔ گاندھی خاندان سے موسوم ،رشی کپورکے ٹوئٹس
ممبئی ؍ نئی دہلی ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے ملک کے اہم اور بڑے اثاثہ جات کو نہرو و گاندھی خاندان سے موسوم کرنے کی روایت پر کانگریس کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ اس پر کانگریس پارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کارکنوں نے سب اربن باندرہ میں رشی کپور کے مکان کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور سنگباری کی۔ 63 سالہ اداکار نے کہا کہ اہم مقامات کے نام ان شخصیتوں سے تبدیل کرنا چاہئے جنہوں نے ملک کی ترقی و بہبود کیلئے کام کیا ہے۔ باندرہ ؍ ورلی سمندری رابطہ کا نام لتا منگیشکر یا جے آر ڈی ٹاٹا لنک روڈ رکھا جائے۔ رشی کپور نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’باپ کا مال سمجھ رکھا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں سڑکوں کا نام تبدیل کیا جاسکتا ہے تو پھر کانگریس کے اثاثے ؍ جائیداد کے نام تبدیل کیوں نہیں کئے جاسکتے۔ رشی کپور نے بتایا کہ وہ چندی گڑھ میں تھے اور انہوں نے دیکھا کہ وہاں بھی راجیوگاندھی کے اثاثے ہیں۔ سوچو کیوں؟ راجیو گاندھی ادیوگ کیا ہوتا ہے؟ سوچو دوستو۔ اسی طرح اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کیوں؟ گاندھی جی یا بھگت سنگھ یا امبیڈکر یا پھر میرے نام رشی کپور سے موسوم کیوں نہیں؟

TOPPOPULARRECENT