Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / باپ کی دوسری شادی پر دل شکنی کا شکار بیٹے کی خودکشی

باپ کی دوسری شادی پر دل شکنی کا شکار بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ساتھیوں کی دل شکنی اور سوتیلی ماں کی ضد ایک نوجوان کی خودکشی کا سبب بن گئی ۔ یہ دلسوز واقعہ پرانے شہر کے علاقہ بہادرپورہ میں پیش آیا ۔ جہاں 18 سالہ سید سلمان نے خودکشی کرلیا ۔ سلمان کو تعلیم میں دلچسپی نہیں تھی اور وہ اسکول جانا پسند نہیں کرتا تھا ۔ تاہم والدین کی زبردستی سے اسکول جایا کرتاتھا ۔ لیکن لڑکا کافی ذہین بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ سلمان کے والد نے دوسری شادی کرلی تھی اور گذشتہ چند عرصہ سے اس کے ساتھی اس بات پر اس کی دل شکنی کرتے تھے اور وہ اس بات سے پریشان تھا تاہم گذشتہ چند روز سے وہ سوتیلی ماں کی ضد سے کافی پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ اس کی سوتیلی والدہ نے جائیداد میں حصہ کیلئے مطالبہ شروع کردیا تھا اور ضد کر رہی تھی ۔ سلمان نے ان مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بہادرپورہ پولیس نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT