Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / باپ کے قتل کی کوشش ، نوجوان اور ساتھی گرفتار

باپ کے قتل کی کوشش ، نوجوان اور ساتھی گرفتار

حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) 60 گز اراضی کیلئے باپ کو مارنے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان اور اس کے ساتھی پولیس کارروائی میں جیل منتقل ہوگئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس نے 25 سالہ کرانتی کمار ساکن نارکیٹ پلی 20 سالہ بھاسکر ساکن مٹکور 20 سالہ شیخ شریف بی ٹیک طالب علم ساکن ولی گنڈہ اور 22 سالہ انیل ساکن نارکیٹ پلی کو گرفتار کرلیا ۔ کرانتی 60 گز اراضی کیلئے اپنے باپ سے بدلہ لینا چاہتا تھا جو اس اراضی کو کرانتی کے سوتیلے بھائیوں کے حوالے کرنا چاہتا تھا ۔ یہ بات کرانتی کو پسند نہیں تھی ۔اس نے اپنے باپ 45 سالہ گوردھن ساکن ایل بی نگر کو ہلاک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ۔ گوردھن نے 25 سال قبل کرانتی کی والدہ سے شادی کی تھی اور 2 لڑکے اور ایک لڑکی ہونے کے بعد اس نے اس کی ماں کی پرواہ نہیں کی ۔ اور اس نے 15 سال قبل شوبھا نامی خاتون سے دوسری شادی کرلی تھی اور اس سے دو لڑکے ہوئے ۔ ان دونوں کے درمیان گذشتہ 6 سال سے 60 گز اراضی کے مسئلہ پر تنازعہ چل رہا تھا ۔ اس دوران کرانتی نے اپنے باپ کو ہلاک کرنے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے ساتھیوں کو شامل کرلیا ۔ گوردھن جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اس کے دو ساتھیوں نے کرایہ کے نام پر آٹو سنسان علاقہ میں لے گئے اور اچانک آٹو کو روک لیا ۔ اس دوران موٹر سائیکل پر اس کا بیٹا کرانتی ایک اور ساتھی آگئے اور حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں گوردھن شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT