Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسرز پر شدید دباؤ ، مگر اچھا کھیلیں گے : کوچ

باکسرز پر شدید دباؤ ، مگر اچھا کھیلیں گے : کوچ

نئی دہلی ، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین باکسنگ کوچ گربخش سنگھ سندھو کا کہنا ہے کہ اس کھیل کے نظم و نسق میں چار سال قبل کے بحران نے اولمپک مسابقت کیلئے تیار باکسروں پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔ شیفیلڈ میں ٹریننگ کے بعد ٹیم کے ساتھ واپسی پر نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ سے بات کرتے ہوئے سندھو نے کہا کہ ریو جانے والے تین باکسرز شیوا تھاپا (56kg)، منوج کمار (64kg) اور وکاس کرشن (75kg) کو اس طرح کے دباؤ کی صورتحال سے گزرنا پڑا ہے جس کا خود انھیں اپنے زائد از دو دہے طویل کریئر میں سابقہ نہیں پڑا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مابعد 2012ء کوئی فیڈریشن نہیں، حالات بگڑتے گئے لیکن میں ہنوز مثبت سوچ رہا ہوں۔ نقصان تو ہوچلا مگر مستقبل کے تعلق سے اچھی امیدیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار برس میں ان باکسروں نے کئی مقابلوں میں شاندار مظاہرے پیش کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT