Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر عامر خان اور اہلیہ میں علیحدگی

باکسر عامر خان اور اہلیہ میں علیحدگی

دبئی ۔5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات کے بعد اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرلی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ فریال اور میں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فریال اس رشتے کو چھوڑ کر آگے بڑھ چکی تھیں اور ہمیشہ مجھے اس بات کا احساس دلاتی رہتی تھیں کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور وہ کوئی نہیں بلکہ باکسر انتھونی جوشوا ہیں لیکن جوشوا نے یہ کہتے ہوئے اس معاملے کو مسترد کردیا کہ وہ کبھی فریال سے ملے ہی نہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ دونوں کا آپسی معاملہ ہے اور وہ اس کو سلجھا لیں گے۔عامر نے کہا کہ میں نے فریال کیلئے اپنے اہلخانہ اور گھر والوں کو چھوڑا۔ میں دکھی نہیں ہوں لیکن اس نے ایک اور باکسر کیلئے مجھ سے طلاق لی۔دریں اثناء عامر خان کی ٹوئٹس کے بعد فریال مخدوم بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ نے اپنے اہلخانہ کو اس لیے چھوڑا کیونکہ انہوں نے آپ کو لوٹا؟ میری وجہ سے نہیں۔ غلط باتیں کرنا بند کر دیں۔آپ دیگر باکسروں پر اس لیے الزامات لگا رہے ہیں کیونکہ آپ کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے الزام لاگایا کہ عامر خان ہمیشہ الکحل اور خواتین کے گرد منڈلاتے رہتے ہیں، وہ برے رول ماڈل ہیں جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور چیریٹی بھی چلاتے ہیں۔فریال نے کہا کہ آخر میں یہی کہوں گی کہ میں نے اس شادی کو نبھانے کی 100فیصد کوشش کی لیکن عامر نے ایسی کوئی بھی کوشش نہ کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT