Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر لوئس اور اداکار اسمتھ محمد علی کا جنازہ اٹھائیں گے

باکسر لوئس اور اداکار اسمتھ محمد علی کا جنازہ اٹھائیں گے

لوئی ول (امریکہ)، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے سابق عالمی ہیوی ویٹ چمپئن لیناکس لوئس اور اداکار وِل اسمتھ جمعہ کو سابق عالمی چمپئن محمد علی مرحوم کے جنازہ کو کندھا دیں گے۔ لندن کی پیدائش والے 50 سالہ لوئس 1999ء میں عالمی چمپئن بنے تھے جبکہ 47 سالہ امریکی اداکار اسمتھ نے 2001ء میں محمد علی کی زندگی پر مبنی فلم ’علی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ تین مرتبہ کے ہیوی ویٹ چمپئن محمد علی گزشتہ جمعہ کو ایریزونا کے شہر فینکس میں طویل علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ اُن کا جنازہ ان کے آبائی شہر لوئی ول سے اٹھایا جائے گا۔ جنازہ کی عوامی تقریب میں کئی عالمی رہنما، مختلف ممالک کے سربراہان اور مشہور شخصیات حصہ لیں گے اور اسے پوری دنیا میں براہ راست دکھایا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT