Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر منوج کو ناکامی

باکسر منوج کو ناکامی

لندن ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق کامن ویلتھ گیمس گولڈ میڈلسٹ منوج کمار کی ورلڈ سیریز آف باکسنگ کیریئر کی شروعات مایوسی کے ساتھ ہوئی کیونکہ انہیں آستانہ آرلانس قازقستان کے مقابل اپنی ٹیم کی سیمی فائنل ناکامی میں شکست ہوگئی۔ ہندوستانی باکسر 69kg کے ویلٹر ویٹ مقابلہ میں پانچ راونڈ میں 47:48 ، 46:49 ، 46:49 سے ناکامی ہوئی۔ ان کی ٹیم برٹش لائن ہارٹس کو دو مرحلہ کے مقابلہ میں مجموعی اعتبار سے 3-7 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ منوج نے سخت محنت ضرور کی لیکن ان کے حریف نے بہتر مظاہرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT