Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر مینی پیکیو نے اپنا ’آخری‘ مقابلہ جیت لیا

باکسر مینی پیکیو نے اپنا ’آخری‘ مقابلہ جیت لیا

لاس ویگاس۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )فلپائن کے باکسر مینی پیکیو نے اپنے 21 سالہ کریئر کے آخری مقابلے میں امریکی باکسر لاموتھی بریڈلی کو شکست دے دی ہے۔ لاس ویگاس میں ہوئے اس مقابلے سے قبل مینی پیکیو نے کہا تھا کہ یہ ان کا آخری میچ ہوگا۔فلپائن سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ مینی پیکیو وزن کے مختلف درجوں کے مقابلوں میں کئی عالمی خطابات اپنے نام کر چکے ہیں اور انھیں دنیا کا بہترین باکسر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ میچ کے بعد مینی پیکیو نے کہا کہ میں نے اپنے  افراد خاندان سے وعدہ کیا ہے کہ میں اس میچ کے بعد سبکدوش ہو جاؤں گا۔ مینی پیکیو 2010 سے فلپائن کی پارلیمنٹ کے رکن ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی کیریئر پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ نیز مینی پیکیو آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT