Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر وجیندر کی پروفیشنل سرکل میں ہیٹ ٹرک کامیابی

باکسر وجیندر کی پروفیشنل سرکل میں ہیٹ ٹرک کامیابی

سامت حسینوف دوسرے ہی راونڈ میں ناک آوٹ ۔ مستقبل کے حریفوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی
مانچسٹر 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اسٹار باکسر وجیندر سنگھ نے اپنے مستقبل کے امکانی حریفوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجاتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے بلغاریہ کے سامت حسینوف کو کل رات ہوئے ایک پروفیشنل مقابلہ میںشکست سے دو چار کردیا ۔ یہ ان کی ہیٹ ٹرک کامیابی تھی ۔ وجیندر کی یہ کامیابی بلند بانگ دعوے کرنے والے ان کے مخالفین کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہوسکتی ہے ۔

حسینوف نے اس مقابلہ سے قبل وجیندر کے خلاف بلند بانگ دعوے کئے تھے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وجیندر بلند بانگ دعوے کرنے والوں کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ان کا جواب دینا جانتے ہیں۔ وجیندر نے کل رات ہوئے مقابلہ میں صرف دو راونڈز میں حسینوف کو شکست سے دو چار کردیا ۔ 30 سالہ وجیندر کی یہ مسلسل تیسری کامیابی رہی ۔ حسنیوف نے میچ سے قبل کہا تھا کہ وہ وجیندر کو توڑ پھوڑ کر ہندوستان واپس بھیج دینگے ۔ تاہم کل رات مقابلہ میںوہ وجیندر کے خلاف مقابلہ میں ٹک نہیں سکے اور شکست سے کھاگئے ۔ وجیندر کیلئے حسینوف کے خلاف کامیابی کیلئے کسی اضافی دور کی ضرورت بھی درپیش نہیں ہوئی ۔ وجیندر نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ اس مقابلہ سے قبل ان کے حریف نے ایسے الفاظ استعمال کئے تھے جس سے انہوں نے مزید طاقتور اور شاندار مظاہرہ کو یقینی بنانے پر توجہ دی اور اس میں وہ کامیاب رہے ۔ وہ بہت اچھا باکسر ہے لیکن وہ اپنے الفاظ پر کھرا اترنے میں کامیاب نہیںہوسکا ۔ اگر ان کے مخالفین ان کے خلاف بلند بانگ دعوے کرتے ہیں تو انہیں اپنے الفاظ پورے بھی کرنے چاہئیں لیکن حسینوف ایساکرنے میں کامیاب نہیں رہا ہے اور اسے شکست ہوگئی ۔ وجیندر نے کہا کہ وہ ہر مقابلہ کیلئے سخت تیاری کرتے ہیں اس لئے ان کے مقابلے نسبتا آسان ہوجاتے ہیںاور انہیں ہر مقابلہ کے بعد ایک نیا اعتماد اور حوصلہ ملتا ہے ۔ اس کے باوجود وہ سخت محنت پر توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پروفیشنل کیرئیر میں تین میں تین مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پر وہ مسرور ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT