Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر پردیپ کی مقابلے کے دوران موت

باکسر پردیپ کی مقابلے کے دوران موت

سنگاپور 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد 32 سالہ باکسر پردیپ سبرامنیم کی اپنے کیرئیر میں پہلی تھائی کک باکسنگ مقابلہ میں موت واقع ہوگئی ہے۔ گزشتہ رات ایشین فائٹنگ چمپئن شپ کے افتتاحی ایونٹ میں پردیپ کا مقابلہ یو ٹیوب پرسنالیٹی اسٹیون لم کے ساتھ ہوا اور ماؤ تھائی کے اِس سلیبریٹی مقابلے میں 42 سالہ لم کے خلاف سبرامنیم کی موت واقع ہوئی۔ سبرامنیم جوکہ سنگاپور میں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزکس اسپورٹس فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف) کے صدر ہیں اور انھیں اِس مقابلے میں شرکت کا موقع اُس وقت ملا جب اسٹیون لم کے حریف سلوسٹر سم نے انشورنس مسائل کے بعد اِس مقابلے سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ یہ مقابلہ صرف پانچ منٹ ہی چل پایا کیوں کہ ریفری نے دیکھا کہ پردیپ کی ناک سے خون بہہ رہا ہے جس کے بعد اُنھوں نے مقابلہ ختم کرتے ہوئے لم کو فاتح قرار دیا۔ پہلے راؤنڈ میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پردیپ کامیابی حاصل کرلیں گے لیکن دوسرے مرحلہ میں لم نے انھیں چند مکے مارے۔ سبرامنیم کو سر پر حریف باکسر کے حملے برداشت کرنے پڑے جس کے بعد وہ نیچے گرے تھے۔ پردیپ کو ایمبولنس کے ذریعہ دواخانہ منتقل کیا گیا تاہم قلب پر حملہ سے موت کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اِس خبر کے بعد لم نے اپنے فیس بُک پیغام پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT