Sunday , August 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / باکسنگ:کامن ویلتھ چیمپئن راکی کا وجیندر سے مقابلہ

باکسنگ:کامن ویلتھ چیمپئن راکی کا وجیندر سے مقابلہ

نئی دہلی، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ اور کامن ویلتھ چیمپئن راکی فلنڈگا اپنا خطاب بچانے کے لئے آئندہ 30 مارچ کو ہندوستان کے سپر اسٹار مکے باز وجیندر سنگھ کے خلاف اتریں گے ۔ کامن ویلتھ مکے بازی کونسل کے تازہ بلٹین میں برطانیہ اور کامن ویلتھ سپر میڈلویڈ چیمپئن راکی فیلڈنگا کو ہندوستانی سپر اسٹار وجیندر کے خلاف اپنا سپر مڈل ویٹ خطاب بچانے کے لئے کہا گیا ہے ۔ یہ زبرست مقابلہ برطانیہ میں آئندہ 30 مارچ کو ہوگا اور ان دونوں چیمپئن مکے بازوں کے درمیان اس مقابلہ کا ہندوستانی کھیل مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہے گا۔فلنڈگا نے گزشتہ 30 ستمبر کو لیورپول میں ڈیوڈ برافی کو پیٹ کر یہ بولٹ جیتی تھی۔ دوسری جانب 31 سالہ وجیندر پرو مکے باز بنانے کے بعد سے لگاتار نو مقابلے جیت چکے ہیں ۔ دونوں کے درمیان اس مقابلہ کے قانون و ضوابط کا اعلان اگلے کچھ ماہ میں کیا جائے گا۔ فلینڈگا حالانکہ ڈبلیو بی او ایشیائی پیسفک اور آرینٹل سپر مڈلویٹ چیمپئن وجیندر سے کہیں زیادہ تجربہ کار ہے اور اپنے 26 مقابلوں میں 14 ناک آوٹ سمیت 25 مقابلے جیت چکے ہیں لیکن وجیندر نے بھی اپنے پچھلے نو مقابلوں میں کمال کا مظاہرہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT