Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسنگ ڈے ٹیسٹ: آسٹریلیائی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: آسٹریلیائی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں

میلبورن، 25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خراب فارم کا سامنا کرنے والے آسٹریلیائی بلے باز نک میڈنسن کو کچھ راحت دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے اور اسی کے ساتھ بغیر کسی تبدیلی کے میزبان ٹیم اس میچ کے کیلئے اترے گی۔آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ میڈنسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے کے بعد سے تین ٹیسٹ اننگز میں صفر، ایک اور چار رن بنائے تھے اور ان کی ناقص کن کارکردگی کی وجہ سے ان کی ٹیم میں موجودگی پر مسلسل سوال اٹھ رہے ہیں۔ اسمتھ نے تاہم کہا کہ میلبورن میں پیر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ تیز گیند باز جوش ہیزل وڈ، مشیل اسٹارک اور جیکسن برڈ بھی موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا “ہم نے ٹیم میں آل راؤنڈر کو شامل کیا ہے کیونکہ گیند بازوں پر کافی دباؤ تھا۔”
پہلا ٹیسٹ جیت کر آسٹریلیا سیریز میں ایک ۔صفر کی برتری حاصل کر چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT