Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / باہمی بات چیت میں پاکستان کو دلچسپی نہیں : ہندوستان

باہمی بات چیت میں پاکستان کو دلچسپی نہیں : ہندوستان

نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشمیر کے بشمول تمام باہمی مسائل پر سنجیدہ بات چیت کے حق میں ہے تاہم پاکستان بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور وہ اقوام متحدہ میں اس مسئلہ پر شکایت کرتے ہوئے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہیں اور ہتکھنڈے اختیار کر رہا ہے ۔ ہندوستان نے پاکستان سے

نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشمیر کے بشمول تمام باہمی مسائل پر سنجیدہ بات چیت کے حق میں ہے تاہم پاکستان بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور وہ اقوام متحدہ میں اس مسئلہ پر شکایت کرتے ہوئے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہیں اور ہتکھنڈے اختیار کر رہا ہے ۔ ہندوستان نے پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد اور لائین آف کنٹرول پر فوری طور پر امن و سکون بحال کرے اور دہشت گردی کی اسپانسر شپ کا سلسلہ فوری روکد یا جائے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ ہندوستان کا موقف یہ ہے کہ صرف شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ سے ہند ۔ پاک کے مابین باہمی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔تیسرے فریق کی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو معاہدوں کی روشنی میں ہندوستان سنجیدہ گفتگو کا خواہاں ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو اس میں دلچسپی نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT