Tuesday , December 12 2017
Home / تفریح / باہوبلی 2 کی شوٹنگ مکمل فلم 14 اپریل کو ریلیزہوگی

باہوبلی 2 کی شوٹنگ مکمل فلم 14 اپریل کو ریلیزہوگی

باہوبلی کے پرستاروں کے لئے یہ اچھی خبر ہے کہ اس فلم کی دوسری قسط کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ اس کی اطلاع فلم کے ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی نے دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے اور آخر کار پربھاس (بہوبلی) نے 3.5 سال کا سفر پورا کرلیا ۔ ایک بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ اس کے لئے راجا مولی نے پربھاس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سنیما آٹوگرافر کے کے سنگھل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے شوٹنگ کے کافی مصروف دن اور رات کے بعد آج شوٹنگ ختم ہونے پر لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ دکھائی دے رہی ہے۔ ایس ایس راجا مولی نے کلائمکس کا ایک سین بھی شیر کیا ہے۔ بہوبلی کے پہلے حصہ کو کافی پسند کیا گیا تھا پہلے حصہ کے آنے کے بعد سے ہی یہ سوال اٹھنے لگا تھا کہ کٹپا نے بہوبلی کو کیوں مارا انتظار ہے فلم کی شوٹنگ 3.5 سال میں مکمل ہوئی ہے۔ فلم اسی سال 14 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔

 

عرفان خان اور رچا چڈھا ایک ساتھ

عرفان خان نے حال ہی میں ایک نئی روڈ ٹرپ پر مبنی رومانٹک کامیڈی فلم سائن کی ہے جسے تنوجہ چندرا ڈائرکٹ کررہی ہیں۔ اس بے نام فلم کی شوٹنگ راجستھان اور سکم کے علاوہ ہندوستان کی چار ریاستوں میں ہوگی۔ سننے میں آیا ہے کہ عرفان کے ساتھ رچاچڈھا کو بھی فلم کے لئے راضی کیا گیا ہے۔ رچا کو اب تک رومانٹک کرداروں میں نہیں دیکھا گیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ ان کا ایک نیا روپ ہوگا ۔ فی الحال دلی میں فوکرے 2 کی شوٹنگ کررہی ہیں۔ رچا جنوری کے آخر تک راجستھان میں عرفان کے ساتھ شوٹنگ شروع کرسکتی ہیں۔
ڈسٹری بیوٹرس اور ایگزبیٹرس کیلئے ’’قابل‘‘ کی 50 منٹ کی اسکریننگ
بالی ووڈ میں شاید ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی فلمساز نے اپنی فلم کی ڈسٹری بیوٹرس اور ایگزبیٹرس کے لئے 50 منٹ کی اسکریننگ کی ہو۔ پروڈیوسر راکیش روشن کو اپنے سوپر اسٹار بیٹے ریتک روشن کی فلم ’’قابل‘‘ کی زبردست کامیابی کا پورا پورا یقین ہے۔ اسی لئے انہوں نے ملک کے تمام ڈسٹری بیوٹرس اور ایگزبیٹرس کے لئے ممبئی میں ایک خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق اس 50 منٹ کے فوٹیج کو دیکھنے کے بعد ان لوگوں نے قابل کے بلاک بسٹر ہونے اور اس کے غیر معمولی کلکشن کی بھی توقع ظاہر کی۔ بتاتے چلیں کہ راکیش روشن نے ریتک کے ساتھ کہو نا پیار ہے، کوئی مل گیا، کریش اور کریش 3 بنائی جو سوپر ہٹ رہیں۔ اب قابل سے بھی انہیں ایسی ہی توقعات ہیں۔ قابل ہندی کے علاوہ تلگو میں ’’بلم‘‘ ٹائیٹل سے 25 جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے۔

 

’’لکھنؤ سنٹر‘‘ سے کرتی سنن آؤٹ سیامی کھیر اِن

پچھلے ماہ یہ خبر آئی تھی کہ کرتی سنن نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے جو ’’لکھنؤ سنٹر‘‘ کے نام سے بنائی جائے گی جس میں فرحان اختر کا مرکزی کردار ہوگا لیکن اب خبر آئی ہے کہ کرتی نکھل اڈوانی کے اس پراجکٹ سے آؤٹ ہوگئی ہیں اور ان کی جگہ اب سیامی کھیر کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ کرتی نے اس بارے میں تاریخوں کا مسئلہ بتایا ہے جبکہ وہ صرف ایک ہی فلم بریلی کی برفی ہی کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT