Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ببلی کنٹہ تالاب کو مشن کاکتیہ پراجکٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

ببلی کنٹہ تالاب کو مشن کاکتیہ پراجکٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

سنگاریڈی ۔ 8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد خواجہ صدر میلاد کمیٹی سنگاریڈی نے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ سنگاریڈی کے ببلی کنٹہ تالاب کو ’’ مشن کاکتیہ ‘‘ پراجکٹ میں شامل کرتے ہوئے اس کی ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے اس خصوص میں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ببلی کنٹہ تالاب کے تحت محلہ ر

سنگاریڈی ۔ 8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد خواجہ صدر میلاد کمیٹی سنگاریڈی نے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ سنگاریڈی کے ببلی کنٹہ تالاب کو ’’ مشن کاکتیہ ‘‘ پراجکٹ میں شامل کرتے ہوئے اس کی ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے اس خصوص میں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ببلی کنٹہ تالاب کے تحت محلہ راجم پیٹ سے ایک نالہ شروع ہوتاہے جوکہ مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے ببلی کنٹہ تالاب میں پانی جمع ہوتا ہے جبکہ نالے کے اوپر رعیتو بازار اور ببلی کنٹہ کے پیچھے کی اراضی پر پارک کی تعمیر کے بعد ببلی کنٹہ کا پانی جانے کا راستہ تنگ ہوچکا ہے اور اکثر بارش میں پانی مکانات میں داخل ہوجاتا ہے ۔ چنانچہ فوری طور پر ببلی کنٹہ تالاب کو مشن کاکتیہ پراجکٹ میں شامل کرتے ہوئے اس کے پانی کے نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ موسم بارش میں ببلی کنٹہ تالاب کا پانی گھروں میں داخل نہ ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT