Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بتکماں، ریاست کی تہذیب و تمدن سے مربوط تہوار

بتکماں، ریاست کی تہذیب و تمدن سے مربوط تہوار

بڑے پیمانے پر انتظامات، ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا کا بیان
نظام آباد:11؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے بتایا کہ ریاستی تہوار بتکماں کا 12 اکتوبر تا 21 اکتوبر تک بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہاے۔ ضلع کلکٹر یوگیتا رانا پرگتی بھون میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کی تہذیب وتمدن کو ظاہر کرنے والی تقریب کے انعقاد میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا جارہا ہے اور تمام افراد کا تعاون حاصل کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا جائیگا۔ ضلع کلکٹر نے قبل از عہدیداروں سے تفصیلی جائزہ بھی لیااور خواتین ملازمین سے خواہش کی کہا کہ اس تہواروں میں شرکت کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ تہوار خواتین کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ لہذا سلف ہلپ گروپس، خاتون ملازمین، کلاکاروں کی شرکت کو یقینی بنائیںاور تہوار کے موقع پر عہدیداروں کے علاوہ منتخب نمائندوں کو بھی خصوصی طور پر شرکت کرنے کی ہدایت دی۔ بتکماں نمرجن والے علاقوں میں صفائی کے انتظامات، آبی سہولتیں، روشناس کرنے کی ہدایت دی۔ گوداوری پشکرالوکے موقع پر تعمیر کئے گئے گھاٹوں کو نمرجن کیلئے استعمال کرنے کی منڈل سطح پر تحصیلدار کنونیرایم پی ڈی اوکو کنونیر و دیگر عہدیداروں کو کمیٹیوں میں شامل کیا جائیگا۔ 16 اور 17؍ اکتوبر کو منڈل سطح پر بتکماں کھیلی جائے گی۔ 14؍ اکتوبر کو کاماریڈی، 16,17؍ اکتوبر کو نظام آباد میں بتکماں کھیلا جائیگا۔ کاماریڈی میں رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا خصوصی طور پر شرکت کررہی ہیں۔ ضلع سطح پر تیار کئے گئے بہترین بتکماںکو ضلع سطح پر انعام کیلئے دیا جائیگا۔ پہلا انعام 5 ہزار روپئے، دوسرا 3 ہزار روپئے اور تیسرا 2 ہزار انعام دیا جائیگا۔ منڈل سطح اور مقابلہ کے علاوہ 21؍ اکتوبر کے روز حیدرآباد میں منعقدہ بتکماں تہوار میں ضلع سے بھی جھانکیاں پیش کی جائیںگی۔ میونسپل کارپوریشن نظام آباد کی جانب 33 مقامات پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ 12 اکتوبر تا21؍ اکتوبر دومکنڈہ قلعہ کو غیر ملکی سیاح بھی آنے کی توقع کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT