Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بتکماں تہوار کے موقع پر خواتین میں ساڑیوں کے تحفہ کی تقسیم

بتکماں تہوار کے موقع پر خواتین میں ساڑیوں کے تحفہ کی تقسیم

ضلع کلکٹران کو تقسیم کی نگرانی کرنے کی ہدایت ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا فیصلہ
حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر نے 18 سال مکمل کرنے والی 1,04,57,610 کروڑ خواتین میں بلا مذہب و ملت ذات پات بتکماں تہوار کے موقع پر 18 تا 20 ستمبر تک بطور تحفہ ساڑیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ضلع کلکٹرس کو اس کی نگرانی کی ہدایت دی ہے ۔ آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر نے بتکماں تہوار کے موقع پر ساڑیاں تقسیم کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ صدرنشین سیول سپلائیز پی صدرنشین ریڈی ایم ڈی سی وی آنند چیف سکریٹری ایس پی سنگھ ڈائرکٹر ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل شیلجہ راما ایر جوائنٹ ڈائرکٹر وی پورنا چندر راؤ جنرل منیجر پی یادگیری ، سی ایم او عہدیداروں میں ایس نرسنگ راؤ ، شانتا کماری ، سمیتا سبھروال ، راج شیکھر ریڈی ، بھوپال ریڈی و دوسرے موجود تھے ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو بتایا کہ مقدس ماہ رمضان کے دوران مسلمانوں میں کرسمس میں عیسائی غریب عوام میں ملبوسات تقسیم کئے گئے ۔ لیکن بتکما اسٹیٹ تہوار ہے ۔ جس میں 18 سال مکمل کرنے والی تمام غریب ہندو ، مسلم کرسچن کے علاوہ تمام طبقات کی خواتین میں ساڑیاں تقسیم کی جائیں گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے جہاں غریب خواتین کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی وہی پاور لوم اور ہینڈلوم سیکٹر سے وابستہ مزدوروں کو روزگار فراہم ہونگے ۔ وزرا ، ارکان اسمبلی ‘ارکان پارلیمنٹ ، ارکان کونسل کے علاوہ منتخب نمائندے خواتین میں تقسیم کے پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔ کے سی آر نے خواتین میں تقسیم کی جانے والے ساڑیوں کا جائزہ لے کر معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ریاست کے تمام راشن شاپس کے ذریعہ 18، 19، 20 ستمبر کو ساڑیاں تقسیم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ کے سی آر نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں پاورلوم و ہینڈلوم مزدوروں کو نظر انداز کردیا گیا تھا ۔ حکومت سے مناسب تعاون اور حوصلہ افزائی نہ ملنے کی وجہ سے مزدور خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے تھے ۔ ریاست میں ایک کروڑ 4 لاکھ سے زیادہ غریب خواتین میں ساڑیاں تقسیم کرنے کیلئے ساڑیاں تیار کرنے آرڈرس انہیں دئے گئے ہیں ۔ ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ساڑیاں ضلع ہیڈ کوارٹس پہونچ جائیں گی ۔ اگر خواتین راشن شاپس کو پہونچنے کے موقف میں نہیں ہیں تو ان خواتین کے شوہر ، ماں باپ راشن شاپس میں آدھار کارڈ ، راشن کارڈ یا کوئی دوسرا شناختی کارڈس دکھا کر حاصل کرسکتے ہیں ۔ چیف منسٹر نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے سارے وزراء ارکان اسمبلی ارکان پارلیمنٹ ارکان اسمبلی وغیرہ کو مکتوبات روانہ کرنے کی ریاستی وزیر کے محکمہ کو ہدایت دی ۔ چیف سکریٹری ہفتہ کو اس مسئلہ پر اضلاع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا بھی اہتمام کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT