Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’بتکماں ‘‘گیت پر مبنی تلنگانہ جاگروتی کی سی ڈی چیف منسٹر نے جاری کی

’’بتکماں ‘‘گیت پر مبنی تلنگانہ جاگروتی کی سی ڈی چیف منسٹر نے جاری کی

حیدرآباد ۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج پرگتی بھون پر تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے تیار کردہ ’’بتکماں گیتوں‘‘ پر مبنی سی ڈی کو جاری کیا۔ ریاست میں 20 ستمبر سے بتکماں تہوار کا آغاز ہورہا ہے۔ چیف منسٹر نے اس سال 14 فوک سنگرس کی جانب سے تیار کردہ 40 گیتوں کی رسم اجراء جاری کی تھی۔ ہر سال تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے بتکماں گیتوں کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اب تک 8 سی ڈیز جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ جاگروتی کے نمائندوں کو مبارکباد دی کہ ان کی کاوشوں کے ذریعہ بتکماں گیتوں کو تیار کیا جارہا ہے۔ یہ گیت ہمارے لئے لاقیمت ہیں اور یہ ہماری تہذیب کا حصہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT