Thursday , December 14 2017
Home / تجارت / بجاج الکٹرانکس کے 30 لاکھ رقمی انعام کی قرعہ اندازی

بجاج الکٹرانکس کے 30 لاکھ رقمی انعام کی قرعہ اندازی

مالا پور کی وی گیتا نے 30 لاکھ روپئے کا انعام جیت لیا
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بجاج الکٹرانکس حیدرآباد کا سب سے پسندیدہ برانڈ ہے ۔ جس نے اس سال فیسٹیول سیزن کے موقع پر ایک کروڑ لاگتی رقمی انعامات کی پیشکش کی تھی ۔ اس خصوص میں مالا پور کی وی گیتا نے جن کا کوپن نمبر 608422 تھا ۔ لکی ڈرا کے ذریعہ 30 لاکھ روپئے جیت لیے ہیں ۔ ان کے نام کی قرعہ اندازی اداکارہ حباپٹیل ، اداکار ناگنویش نے انجام دی ۔ یہ قرعہ اندازی بجاج الکٹرانکس فورم مال کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پر منعقد ہوئی ۔ بجاج الکٹرانکس شہر حیدرآباد میں الکٹرانکس اشیاء کی ایک منفرد دکان ہے جس کی خدمات و معیار سب سے اعلیٰ سمجھے جاتے ہیں ۔ بجاج الکٹرانکس کی دونوں شہروں میں 31 دکانیں ہیں ۔ کسی بھی الکٹرانک اسکیم کے ذریعہ صرف ایک روپیہ ادا کر کے الکٹرانک اشیاء کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ بجاج الکٹرانک نے آج منعقدہ بمپر ڈرا میں 30 لاکھ روپئے کی رقم ادا کی ۔ ڈائرکٹر بجاج الکٹرانکس مسٹر کرن بجاج نے کہا کہ وہ کسٹمرس کے تعاون پر خوش ہیں اور ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں کہ انہوں نے بجاج پر بھروسہ کر کے یہاں سے خریداری کی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اسی طرح تہوار کے سیزن میں 50 لاکھ روپئے کا رقمی انعام رکھا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT