بجرنگ دل کارکنوں کی ہنگامہ آرائی ، دوکان میں توڑ پھوڑ

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ کوکٹ پلی میں بجرنگ دل کارکنوں نے دہشت مچادی ایک دوکان میں زبردستی داخل ہوتے ہوئے دوکاندار کو مبینہ طور پر دھمکایا گیا اور اس کی دکان میں توڑ پھوڑ مچائی اور سامان کو فروخت کرنے کے علاوہ اس کو دوکان میں سجاکر رکھنے کے خلاف بھی انتباہ دیا ۔ تاہم پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ اس سلسلے میں شکایت درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا ۔ انسپکٹر کے پی ایچ بی پولیس مسٹر کوشالکر نے بتایا کہ شکایت گذار شخص سی وینکٹا دنیش کی شکایت پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منجیرا مال کے پی ایچ بی میں دنیش کی دوکان پائی جاتی ہے جس نے عاشقان کے خصوص میں اس کی دوکان کو سجایا تھا اور اس خصوص میں تحفہ اور عاشقوں کی پسندیدہ اشیاء کو رکھا تھا ۔ اس بات پر زعفرانی تنظیم بھڑک اٹھی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT