Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / بجلی سے ہلاک نوجوان کے خاندان کو 8 لاکھ روپئے معاوضہ

بجلی سے ہلاک نوجوان کے خاندان کو 8 لاکھ روپئے معاوضہ

پڈوچیري 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پڈوچیري حکومت نے بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے نوجوان ونود کمار کے خاندان کو آٹھ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا آج اعلان کیا ہے۔ ویتھي کپپم میں کل بجلی گرنے سے ونود کمار کی موت ہو گئی اور کچھ مکان کو نقصان پہنچا تھا۔پڈوچیري میں کل رات طوفان کے ساتھ بھاری بارش ہوئی۔دریں اثنا اپلم کے وانرپیٹ میں 25 جھونپڑیوں آج صبح جل کر خاک ہو گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک تندور میں چنگاری اٹھنے سے یہ آگ لگی۔ اب تک آگ لگنے سے ہوئے نقصان کا اندازہ نہیں کیا جاسکا ہے ۔ وزیر اعلی وی نارائن سامي اور اپلم کے رکن اسمبلی اے انب جھگن نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعلی نے اسمبلی میں انا ڈی ایم کے ممبر اسمبلی انب جھگن کے خصوصی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے مکمل طور پر جلی جھونپڑیوں کے لئے 20 ہزار اور جزوی طور پر جلی جھوپڑیوں کے لئے 10 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر انب جھگن نے آگ میں 15 جھونپڑیوں کے مکمل طور پر جلنے کی اطلاع دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT