Monday , December 11 2017
Home / دنیا / بجلی گرنے سے پانچ سالہ بچہ ہلاک

بجلی گرنے سے پانچ سالہ بچہ ہلاک

کرووا (یوایس) یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک پانچ سالہ بچہ جو اپنے والدین کے ساتھ شمالی کیرولینا ساحل سمندر پر تعطیلات گذارنے کے دوران سیر کررہا تھا کہ اچانک بجلی گرنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ WTVD-TV کے مطابق حکام نے بتایا کہ بچہ اور اس کے والدین شام 4 بجے (مقامی وقت) ساحل سمندر پر موجود تھے کہ بجلی چمکنے لگی اور بچہ اس کی زد میں آ گیا۔ بچہ کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ حکام نے والدین کی شناخت نہیں کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT