Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بجلی گرنے سے 3کھیت مزدور ہلاک

بجلی گرنے سے 3کھیت مزدور ہلاک

کلواکرتی۔7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے حدود میں نلکنڈھ پلی منڈل کے اطراف و اکناف کے کئی ایک دیہاتوں میں کل بروز پیر زبردست گھن گرج کے ساتھ زوردار بارش ہوئی جس کے سبب کھیت میں کام کررہے مزدو ایک نیم کے درخت کے نیچے بارش سے بچنے کیلئے ٹہرے ہوئے تھے کہ اچانک جھاڑ پر بجلی گری جس کے زد میں تین مزدور گووردھن ‘ کمار ‘

کلواکرتی۔7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے حدود میں نلکنڈھ پلی منڈل کے اطراف و اکناف کے کئی ایک دیہاتوں میں کل بروز پیر زبردست گھن گرج کے ساتھ زوردار بارش ہوئی جس کے سبب کھیت میں کام کررہے مزدو ایک نیم کے درخت کے نیچے بارش سے بچنے کیلئے ٹہرے ہوئے تھے کہ اچانک جھاڑ پر بجلی گری جس کے زد میں تین مزدور گووردھن ‘ کمار ‘ نرسمہا جن کی عمریں 35تا 40سال کے درمیا ہے برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوا جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد روانہ کردیا گیا جس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے جبکہ ایک اور کسان وی کوٹیا نے زبردست بارش کے سبب کاشت کو ہوئے نقصانات سے دلبرداشتہ ہوکر کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ ان چاروں کی نعشوں کو آج کلواکرتی ہاسپٹل بعد پوسٹ مارٹم کے ان کے گھر والوں کے حوالے کردی گئی ہیں ۔ پولیس نلکنڈھ نے تحقیقات کے بعد رپورٹ اعلیٰ عہدیداروں کو روانہ کرنے کی بات بتائی ہے ۔ ان چاروں کی موت کے سبب کلواکرتی ہاسپٹل میں عوام کا زبردست ہجوم دیکھا گیا جبکہ ان کے گھر والوں کو پرسہ دینے کیلئے کئی ایک سیاسی قائدین دواخانہ پہنچ کر ان کے گھر والوں کو پُرسہ دیا

جن میں قابل ذکر ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چندر ریڈی ‘ سابق ایم ایل اے جئے پال یادو ‘ سابق ایم پی ڈاکٹر مندا جگناتھم کے علاوہ کئی ایک دیہاتوں کے سرپنچ ‘ ایم پی ٹی سی ‘ زیڈ پی ٹی سی کلواکرتی چیرمین سی سیلم ‘ وائس چیرمین محمدشاہد ‘ محمد مقبول و دیگر شریک تھے ۔ مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چندر ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں متوفی کے افراد خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور مجھ سے جو کچھ بھی ہوسکتا ہے ان کی خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہوں گا اور ریاستی و مرکزی حکومتوں کے ذریعہ جو بھی اسکیمات ہیں ان سے اس خاندان کو پورا پورا فائدہ پہنچاؤں گا ۔ جیسے ہی مجھے اس حادثہ کی اطلاع ملی میں فوراً ضلع کلکٹر اور این ایف بی ایس کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور آج صبح بھی ان سے رابطہ کرتے ہوئے فوراً ان کے اکاؤنٹ میں پانچ ہزار روپئے آخری رسومات کیلئے اور آفات بندھو اسکیم کے تحت 50ہزار روپئے جمع کرنے کی گذارش کی ہے جس کو ضلع کلکٹر فوری اثر کے ساتھ قبول کرتے ہوئے آج ہی ان کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کرنے کی یقین دہانی دی ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سرینواس MPTC ویلجال ‘ بھگوان ریڈی ‘ ایم پی ٹی سی چیرمین بلدیہ سری سیلم و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT