Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بجٹ روایات سے انحراف ،کے ٹی آر کے نام کی شمولیت

بجٹ روایات سے انحراف ،کے ٹی آر کے نام کی شمولیت

چیف منسٹر کے سی آر کیساتھ فرزند کی شمولیت پر ایوان حیرت زدہ
حیدرآباد۔ 14۔ مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس حکومت کے تیسرے بجٹ میں سابقہ روایات سے انحراف کرتے ہوئے وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ کے نام کو شامل کیا گیا۔ شائد یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی بجٹ تقریر میں وزیر فینانس نے اپنے ساتھی کسی وزیر کا نام تقریر میں شامل کیا ہو۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا تقریر میں بارہا طور پر حوالہ دیا گیا لیکن ان کے فرزند کے ٹی آر کے نام کی شمولیت میں اپوزیشن کے ساتھ برسر اقتدار پارٹی ارکان کو حیرت میں ڈال دیا۔ بجٹ کی پیشکشی کے فوری بعد ٹی آر ایس ارکان کو اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پانی کے تحفظ سے متعلق اس اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر فینانس نے چیف منسٹر کے علاوہ کابینی رفیق کے ٹی آر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر میں ان کی ستائش نہ کروں تو اپنے فریضہ کی تکمیل میں ناکام رہوں گا۔ جس خصوصیت کے ساتھ چیف منسٹر کے فرزند کا نام بجٹ تقریر میں شامل کیا گیا اس سے کئی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ قائدین کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر نے واضح طور پر پیام دیدیا، ان کے بعد ان کے فرزند کے ٹی آر ہی جانشین ہوں گے۔ اسمبلی کی تاریخ میں شائد یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی وزیر فینانس نے اپنے ساتھی وزیر کا نام خصوصیت کے ساتھ بجٹ میں شامل کیا ہو۔ ٹی آر ایس کے ایک رکن نے ریمارک کیا کہ کے ٹی آر کے نام کی شمولیت کوئی اہمیت کے حامل نہیں کیونکہ چیف منسٹرکے جانشین وہی ہیں اور اس بات سے ہر کوئی واقف ہے۔

TOPPOPULARRECENT