Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / بجٹ سشن ‘ اپوزیشن سے جھکنے یا پیچھے ہٹنے کی امید نہ رکھیں

بجٹ سشن ‘ اپوزیشن سے جھکنے یا پیچھے ہٹنے کی امید نہ رکھیں

وزیر اعظم کو کانگریس کا واضح پیام ۔ ایوان کی کارروائی کو یقینی بنانے میں ناکامی کا الزام
نئی دہلی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ پارلیمنٹ کا مجوزہ بجٹ اجلاس طوفانی ہوسکتا ہے کانگریس نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ امید نہیں رکھنی چاہئے کہ اپوزیشن جھک جائیگی یا قدم واپس لے گی جبکہ عوامی حلقوں میں کئی الزامات ہیں۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی کارروائی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے میں مدبرانہ رول ادا کرنے میں پوری طرح اور بالکلیہ ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن پر پارلیمانی کارروائی میں خلل کا الزام عائد کرتے ہوئے خود بچنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن تک رسائی کریںا ور ایوان کی کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جائے تاہم وزیر اعظم اس مسئلہ میں تدبر دکھانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ منیش تیواری نے کہا کہ اس پس منظر میں جبکہ کئی الزامات عائد کئے جا رہے ہیں ‘وزیر اعظم کیلئے یہ امید رکھنا کہ اپوزیشن جھک جائیگی یا اپنے قدم واپس لے گی ‘ بہت زیادہ توقعات وابستہ کرنے کے مترادف ہوگا ۔ کانگریس نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں گجرات میں اراضی معاملت مسئلہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT