Wednesday , October 24 2018
Home / ہندوستان / بجٹ سیشن میں بھی ایف ڈی آر آئی کی پیشکشی کی توقع نہیں

بجٹ سیشن میں بھی ایف ڈی آر آئی کی پیشکشی کی توقع نہیں

نئی دہلی ۔18 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) فینانشیل ریزولیوشن اینڈ ڈپازٹ انشورینس (ایف ڈی آر آئی ) بل بجٹ سیشن کے دوران بھی پارلیمنٹ میں پیش نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کا جائزہ لینے والی مشترکہ کمیٹی کو اپنی رپوٹ کی پیشکشی کیلئے مقررہ وقت میں توسیع دی گئی ہے ۔ لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کو مطلع کیا کہ ایف ڈی آر آئی بل سے متعلق مشترکہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ کی پیشکش کیلئے دیئے گئے وقت میں بجٹ سیشن کے آخری دن تک توسیع دی گئی ہے ۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب اس بل کی بعض دفعات کے بارے میں بعض گوشوں کی طرف سے شکوک و شبہات کااظہار کیا جارہا تھا ۔ یہ بل رواں سال اگسٹ کے دوران پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تھی ۔ ایف ڈی آر آئی بل 2017 ء سے متعلق مشترکہ کمیٹی نے 2018 ء کے بجٹ سیشن کے آخری دن تک توسیع کی خواہش کی تھی کیونکہ 15 ڈسمبر کو ایوان میں پیشکشی کیلئے مشترکہ کمیٹی کی یہ رپورٹ تیار نہیں کی جاسکی تھی ۔ مہلت میں توسیع کیلئے مشترکہ کمیٹی کی تحریک 15 ڈسمبر کو ایوان میں پیش نہیں کی جاسکی تھی کیونکہ لوک سبھا اجلاس کے پہلے دن متوفی ارکان کو خراج عقیدت ادا کرنے کے بعد کارروائی کو دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ مہاجن نے وقفۂ صفر کے دوران کہاکہ ’’چنانچہ ایوان کی طرف سے میں اس کمیٹی کیلئے دیئے جانے والے وقت میں توسیع کی ہوں‘‘ ۔ اقتصاد اور مالیتی اُمور کے ماہرین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس بل کی منظوری کی صورت میں سیونگ اکاؤنٹس رکھنے والے بینک کھاتہ داروں کے مفادات کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT