Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / بجٹ سیشن ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

بجٹ سیشن ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

نئی دہلی۔12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ سرمائی اجلاس کی طرح پارلیمنٹ کا آنے والا بجٹ سیشن بھی ہنگامہ خیز ہونے کا پورا امکان ہے کیوں کہ مشتعل ترنمول کانگریس اپنے دو ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری کے علاوہ نوٹ بندی کے خلاف پرزور احتجاج درج کرانے پر آمادہ ہے۔ اس سلسلہ میں واضح اشارہ دیتے ہوئے ترنمول لیڈر ڈیرک اوبرین نے آج کہا کہ ان کی پارٹی بلاشبہ مرکزی حکومت کی جانب سے سیاسی مخاصمت اور نوٹ بندی کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کرے گی۔ اس سلسلہ میں قطعی فیصلہ ترنمول کی پارلیمنٹری پارٹی کرے گی لیکن ہم نے اس معاملہ میں ذہن بنالیا ہے۔ انہوں نے اس سوال پر کہ آیا ترنمول اپنے ارکان پارلیمنٹ سدیپ بندوپدھیائے اور تپس پال کی روزویلی اسکام کیس کے سلسلہ میں سی بی آئی کی جانب سے گرفتاری کے خلاف احتجاج کرے گی، انہوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ترنمول تمام 16 اپوزیشن پارٹیوں سے مشاورت کرے گی اس طرح ہم نے 16 نومبر سے 16 ڈسمبر تک گزشتہ سیشن کے موقع پر کیا تھا۔ بجٹ سیشن 31 جنوری کو شروع ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT