Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / بجٹ سے قبل مزید اصلاحات ، وزیراعظم کا وعدہ

بجٹ سے قبل مزید اصلاحات ، وزیراعظم کا وعدہ

پونے ۔ /15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے عام بجٹ کی پیشکشی سے قبل سرمایہ داروں کو تیقن دیا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کردیئے جائیں گے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی ۔ ملک میں قابل اور ہنر مند نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ یہ نوجوان بیرونی کمپنیوں کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوسکتے

پونے ۔ /15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے عام بجٹ کی پیشکشی سے قبل سرمایہ داروں کو تیقن دیا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کردیئے جائیں گے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی ۔ ملک میں قابل اور ہنر مند نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ یہ نوجوان بیرونی کمپنیوں کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں حصہ لینے کیلئے وہ تمام لوگوں کو مدعو کرتے ہیں ۔ ہمارے نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کریں اور ہماری ترقی سے مربوط پیداوار کو یقینی بنانے کیلئے سرمایہ لگائیں ۔ آج کی مسابقتی دنیا میں میں کارپوریٹ گھرانوں کو تیقن دیتا ہوں کہ ہندوستان میں ان کے لئے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ جہاں وہ اپنی کمپنیاں قائم کرکے نہایت ہی مسابقتی دنیا میں قدم رکھ سکیں ۔

TOPPOPULARRECENT