Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بجٹ میں ہینڈلومس ٹکسٹائل کیلئے فنڈ ناکافی

بجٹ میں ہینڈلومس ٹکسٹائل کیلئے فنڈ ناکافی

سرسلہ /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد سال گذشتہ پہلی مرتبہ پیش کردہ بجٹ میں شعبہ ہینڈلومس ٹکسٹائل کیلئے 134 کروڑ مختص کئے گئے تھے ۔ اس طرح اس مرتبہ کے بجٹ 185 کروڑ مختص کئے گئے ہیں جبکہ ریاست بھر میں سب سے زیادہ یہاں ہینڈلومس کپڑا تیار کرنے کے کارخانے ہیں ۔ ہاتھ سے تیار کردہ کپڑے کی صنعت میں سرسلہ کا ایک نام ہے ۔

سرسلہ /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد سال گذشتہ پہلی مرتبہ پیش کردہ بجٹ میں شعبہ ہینڈلومس ٹکسٹائل کیلئے 134 کروڑ مختص کئے گئے تھے ۔ اس طرح اس مرتبہ کے بجٹ 185 کروڑ مختص کئے گئے ہیں جبکہ ریاست بھر میں سب سے زیادہ یہاں ہینڈلومس کپڑا تیار کرنے کے کارخانے ہیں ۔ ہاتھ سے تیار کردہ کپڑے کی صنعت میں سرسلہ کا ایک نام ہے ۔ بجلی سے چلنے والے پاور لومس بھی بہت زیادہ ہیں ۔ پہلے بجٹ میں پارک کے سلسلہ میں کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ۔ گذشتہ میں حیدرآباد میں ٹکسٹائل شعبہ سے متعلق صنعتوں کے مالکین ، وزیر کے ٹی آر ، وزیر ہینڈلومس ٹکسٹائل جوپلی کرشنا راؤ کے ساتھ وسیع تر سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا ۔ مرکزی بجٹ میں سرسلہ میگاٹکسٹائل سل کلسٹر کے 100 کروڑ مختص کئے جانے کی امید کی گئی تھی ۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ریاستی حکومت متبادل طریقہ پر ہینڈلومس ٹکسٹائل پارک کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بھروسہ دیا تھا ۔ مرکزی حکومت کے بجٹ میں ٹکسٹائل کلسٹر کا ذکر تک نہیں کیا گیا ۔ نہ ہی کوئی سرسلہ کیلئے کوئی اور ذکر ہے ۔ اب ریاستی بجٹ میں 100 کروڑ مختص کئے جائیں گے ۔ سمجھا جارہا تھا لیکن ریاستی بجٹ میں بھی کوئی خصوصی طور پر ٹکسٹائل پارک کا ذکر ہے۔ تاحال پچھلے 12 سال سے قائم ٹکسٹائل پارک میں بنیادی سہولتیں ہی نہیں ہیں ۔ کئی ایک مسائل ہیں ۔ پاور لومس کو عصری بنانے کیلئے بجٹ میں 3.81 کروڑ مختص کئے ہیں ۔ سرسلہ میں پرانے کپڑا تیار کرنے کی مشین ہیں ۔ مختصر اور قلیل بجٹ سے کپڑا بنکروں کی بے روزگاری دور نہ ہوگی ۔ فاقہ کشی ، بیروزگاری سے تنگ آکر بنکروں مزدوروں کی شاید پھر ایک بار خودکشی کی وارداتوں کی شروعات ہوگی ۔ اس کا قوی امکان ہے کہا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT