Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بجٹ کی تیاری : محکمہ جنگلات کے مطالبات زر پر اجلاس

بجٹ کی تیاری : محکمہ جنگلات کے مطالبات زر پر اجلاس

حیدرآباد۔16فبروری( سیاست نیوز) حکومت نے ریاستی بجٹ کیلئے محکمہ جاتی بجٹ تخمینہ جات کا جائزہ لینے کا آغاز کرچکی ہے ۔ آج وزیر فینانس ای راجندر کی صدارت میں وزیر جنگلات جوگو رامنا کی موجودگی میں محکمہ جنگلات و محکمہ فینانس کے عہدیداروں کے ساتھ بجٹ رقومات کا تخمینہ کرنے اجلاس منعقد ہوا ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی جانب سے تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کو زیادہ رقومات مختص کرنے ترجیح دی جارہی ہے ۔ وزیر فینانس کے ساتھ اجلاس میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو گاڑیوں کی عدم فراہمی کے پیش نظر انہیں نئی گاڑیاں فراہم کرنے ‘ چندر شیکھر راؤ کے اعلان کردہ شجر کاری پروگرام کو منظم کرنے درکار بھاری رقومات مختص کرنے کی محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے اس اجلاس میں خواہش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT