Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / بجٹ کی تیاری : مودی حکومت سرمایہ کیلئے خانگیانے کی مہم پر

بجٹ کی تیاری : مودی حکومت سرمایہ کیلئے خانگیانے کی مہم پر

نئی دہلی 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی نریندر مودی حکومت جاریہ ہفتے اپنے اولین بجٹ میں 11.7 بلین ڈالرس مالیت کے سرکاری اثاثہ جات کی ریکارڈ فروخت کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ سرکاری خزانہ مستحکم ہو اور حکومت کو ایک کمزور معیشت کی اصلاحات کیلئے وقت بھی دستیاب ہوجائے ۔ حکومت کی اس خانگیانے کی کوشش 700 بلین روپئے تک پہونچ سکتی ہے جو گذشتہ چا

نئی دہلی 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی نریندر مودی حکومت جاریہ ہفتے اپنے اولین بجٹ میں 11.7 بلین ڈالرس مالیت کے سرکاری اثاثہ جات کی ریکارڈ فروخت کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ سرکاری خزانہ مستحکم ہو اور حکومت کو ایک کمزور معیشت کی اصلاحات کیلئے وقت بھی دستیاب ہوجائے ۔ حکومت کی اس خانگیانے کی کوشش 700 بلین روپئے تک پہونچ سکتی ہے جو گذشتہ چار سال کے جملہ مالیہ پر مشتمل ہوسکتی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو امید ہے کہ خانگیانے کے اس عمل کے نتیجہ میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ اسی وعدہ پر انہیں ماہ مئی میں منعقدہ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ پارلیمنٹ میں یہ بجٹ 10 جولائی کو پیش کیا جانے والا ہے ۔ وزارت فینانس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی

اور کہا کہ وزارت کی جانب سے مختلف وزارتوں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی سرمایہ نکاسی کے نشانوں میں اضافہ کیا جائے ۔ یہ عہدیدار بجٹ کی تیاری کے عمل سے تعلق رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نریند رمودی چاہتے ہیں کہ بجٹ میں سرکاری اثاثہ جات کی فروخت کا اعلان کیا جائے اور اس سے جو رقومات حاصل ہونگی اسے سرکاری اسکیمات وغیرہ پر خرچ کرتے ہوئے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں شدت پیدا کی جائے ۔ اس بات کے اندیشے بھی ہیں کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کی اس خانگیانے کی مہم کو تنقید کا نشانہ بنایا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT