Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بجٹ 2018-19 کا خیر مقدم ، وزیر فینانس کو مبارکباد کی پیشکشی

بجٹ 2018-19 کا خیر مقدم ، وزیر فینانس کو مبارکباد کی پیشکشی

SRI K.CHANDRASHEKAR RAO

تمام شعبہ جات کی ترقی اور سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود : چیف منسٹر
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے سال 2018-19 کے بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریاست کے تمام شعبوں کی ترقی اور سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے ریاست کی ضروریات اور حکومت کی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کرنے پر ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر محکمہ فینانس کے پرنسپل سکریٹری راما کرشنا راؤ اور محکمہ فینانس کے مشیر جی آر ریڈی کی ستائش کی ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ ریاست کی آمدنی اور ضروریات کی تکمیل کے لیے جو نشانہ مختص کرتے ہوئے بجٹ تیار کیا گیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔ ریاست تلنگانہ کی جامع ترقی کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے اس کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی ۔ عوام کا زیادہ انحصار رہنے والے زرعی شعبہ کو زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کرنے پر چیف منسٹر نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ آبپاشی پراجکٹس ، زرعی سرمایہ کاری اسکیم اور برقی سبسیڈی کے لیے زیادہ فنڈز مختص کرنے سے تلنگانہ میں زرعی شعبہ پر حکومت کی سنجیدگی کا اظہار ہونے کا دعویٰ کیا ۔ رواں سال کے لیے حکومت کی جانب سے جو نشانہ مختص کیا گیا ہے اس کو آسانی سے عبور کرنے کی توقع کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT