Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / بحراسود کے ساحل کے قریب کشتی غرقاب،21افراد ہلاک

بحراسود کے ساحل کے قریب کشتی غرقاب،21افراد ہلاک

دوبئی۔23ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں بحراسود کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار 21 افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 9 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ نیوز ایجنسی اناطول نے ترکی کے ساحلی سکیورٹی دستے کے حوالے سے یہ خبر دی کہ کشتی میں مہاجرین سوار تھے اور ان میں سے تقریباً 40 مہاجرین کو بچالیا گیا ہے ۔ ان مہاجرین میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی جسے بعد میں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا لیکن اس کے بچے کو نہیں بچایا جا سکا ۔ لاپتہ افراد کی تلاشی مہم جاری ہے ۔ کانڈیرا کے ایک مقامی افسر محمد اونل نے کہا کہ کشتی میں 70 افراد سوار تھے اور ان میں زیادہ تر عراقی تھے ۔ میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار مہاجرین رومانیہ جارہے تھے لیکن خراب موسم اور زیادہ پانی کے بھرنے کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی۔ مشرقی ترکی اور بحراسود میں کل رات سے ہی تیز ہوائیں اور شدید بارش ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT